طاہر القادری کے فیصلوں سے اتحادی پریشان، ق لیگ نے کل اجلاس طلب کر لیا

Chaudhry Shujaat Hussain, Tahir-ul-Qadri

Chaudhry Shujaat Hussain, Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کے تنہا فیصلوں پر اتحادی تذبذب کا شکار ہو گئے۔ مسلم لیگ قائد اعظم نے آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں مسلم لیگ قائد اعظم کے ٹکٹ ہولڈرز کا انتہائی اہم اجلاس کل لاہور میں ہو گا جس میں مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر سے پارٹی کے عہدیداراورضلعی تنظیمیں بھی شریک ہوں گی۔

اجلاس میں مسلم لیگ قائد اعظم بھی اپنی سیاسی حکمت عملی طے کرے گی۔ دھرنوں کے معاملات پر مسلم لیگ قائد اعظم کے تحفظات پہلے ہی سامنے آچکے ہیں اور اب ڈاکٹر طاہرالقادری نے بیرون ملک دوروں کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے میں مسلم لیگ ق اپنے حکومت مخالف جلسوں کا فیصلہ کرے گی، تنظیم سازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ ساری صورتحال کاجائزہ لیکر نئی سیاسی حکمت عملی بنائی جائے گی۔