طاہر القادری کی جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام ہو جائے گی، رانا بابر حسین

Democracy

Democracy

لاہور: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام ہو جائے گی، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طاہر القادری جتنا چاہے زور لگالیں وہ اس جمہوری نظام کو ضعف نہیں پہنچا سکتے، پاکستان آنے کے بعد وہ روز اجلاس کر کے حکومت کے خلاف سازش تیار کرتے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی اور انہیں عوام کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا، طاہر القادری مسترد شدہ سیاستد ان ہیں ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے وہ صرف نعرے لگاتے ہیں۔

ان کا ایجنڈا صلاحات نہیں بلکہ اقتدار پر قبضہ کرنا ہے لیکن وہ یاد رکھیں وہ اپنے ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے ہیں اور وہ عوام کے سہارے سے حکومت قائم ہے ،طاہرالقادری نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ،ان کی جماعت میں چند لوگ ہیں جو تحریک تو کیا جلسی بھی نہیں کر سکتے ،طاہر القادری نے ہمیشہ جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی اورعوام کی خواہش کوپائوں تلے روندا ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اس جمہوری نظام کی خود حفاظت کریں گے۔