لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنمارحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا جمہوریت کوڈی ریل کرانے کاکوئی ارادہ نہیں۔
حکومت آج صبح بھی طاہر القادری کےپاس وفد بھیج سکتی ہے، آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں سےرابطہ کرنے کا خصوصی مشن دیا ہے۔ طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی ہے۔
پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کسی احتجاج کاراستہ نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ میری سرگرمیاں حکومت کےخلاف نہیں، آنے والے وقت میں پیپلزپارٹی ک ابہت اچھا کردار دیکھیں گے۔
آصف زرداری کا ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کااہم کردار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے ساتھ اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی۔