اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہئے، طاہر القادری مظاہرے کر کے لوگوں کی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن جاری ہے، دہشتگردوں کو موقع نہیں دینا چاہئے کہ وہ شہریوں کو نشانہ بنا سکیں، طاہر القادری کو مظاہروں سے لوگوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سمجھدار رہنماء لوگوں کی زندگی کے ساتھ نہیں کھیلتا۔