طاہرالقادری کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، وزیر قانون پنجاب

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں،ان کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ ہو گا لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ طاہر القادری کی سیاست لاشوں کی ہے، وہ غیر ملکی ایجنٹ ہیں، ملک میں فساد اور شورش برپا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بدمعاشوں نے 10 اگست کو 7شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، کئی گرفتار ہو چکے، باقی آج رات کر لیے جائیں گے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جو شخص آئین اور اداروں کو نہیں مانتا اس کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے کارکنوں کو قصاص لینے پر اکسایا ، ایس ایچ او سمیت 7پولیس اہلکارزخمی ہوئے،پنجاب میں بھی فوج بلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔