طاہر القادری نے دہری شہریت کے بارے میں تحریری جواب داخل کرا دیا

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد(جیوڈیسک)ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی دہری شہریت کے بارے میں تحریری جواب داخل کرا دیا۔سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لئے دائر درخواست کی سماعت جاری ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی دہری شہریت اور پاکستان سے وفاداری کے حوالے سے مفصل تحریری بیان سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا ہے۔ فاضل بنچ نے ان کا جواب عدالت میں پڑھا۔

چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کینیڈا سے پاکستان آنے کے لیے کینیڈا کا پاسپورٹ استعمال کیا۔ طاہر القادری نے جواب دیا کہ وہ پاکستان آنے کے لیے ہمیشہ پاکستان کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔