لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد طاہر القادری کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا ہے۔ عوام ان چہروں کو پہچان چکے ہیں جو جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ منفی سیاست کے علمبرداروں کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ریلی ڈراموں کو مسترد کر کے عوام نے سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔ کونسلر کی نشست نہ جیتنے والے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریدین کو سخت سردی میں اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے اور ہزاروں مریدین کے اجتماع کو ویڈیول نک کے ذریعے لاکھوں کا قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں عوامی تحریک کے ساتھ تحریک انصاف پر اپنا غصہ نکالا اور کہا کہ سونامی خان کی طرح مولانا کی غلط فہمی بھی دور ہو گئی ہے۔