طاہر القادری کسی ماہر نفسیات سے رائے لیں، پر ویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے اشتعال انگیز باتیں کیں ہیں، طاہرالقادری کے بیان پر کسی ماہر نفسیات سے رائے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت کا نہیں، ریاست کی رٹ کا سوال ہے، طاہر القادری نے خطاب میں کہا کہ جب تک ظلم کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

ہم دھرنا جاری رکھیں گے اور جو کارکن واپس آیا اس کو ماردیں گے، اس پر پرویز رشید نے کہا کہ طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے،انہوں نے مزید کہا ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈرز اس پاگل پن کے خلاف متحد ہیں۔