طاہر القادری فیصل آباد میں بری طرح ناکام ہو گئے، اللہ رکھا چوہدری

Lahore

Lahore

لاہور : مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ طاہر القادری فیصل آباد میں بری طرح ناکام ہو گئے، وہ عوام سے نوٹ کس بنیاد پر مانگ رہے ہیں پہلے وہ اپنی جماعت کا آڈٹ کرائیں پھر عوام سے پیسہ مانگیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصو بے شروع کئے ہوئے ہیں اور طاہر القادری ان منصوبوں میں روکاٹ ڈال رہے ہیں۔ پنجاب میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے وسیع امکانات موجود ہیں اور شمسی توانائی سے شارٹ ٹرم میں بجلی کا حصول ممکن ہےـ 1سے 50میگاواٹ کے سولر منصوبے توانائی بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کریں گےـ

اس لئے تمام متعلقہ ادارے سمال سولر منصوبوں پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیںـ سمال سولر منصوبوں کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فی الفور کئے جائیں اوران منصوبوں پر تیز رفتاری سے شفاف انداز سے عملدرآمد کے لئے ٹیم تشکیل دی جا رہی ہیںـ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر 100میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ لگا رہی ہے اور اس منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور خدا کے فضل سے رواں برس کے اختتام تک سولر منصوبے سے بجلی کا حصول ممکن ہو گا۔ طاہر القادری کو یہ ترقی کیوں نظر نہیں آ رہیـ