طاہر القادری نے غیر ملکی طیارہ ہائی جیک کیا, پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عملی طور پر

ڈاکٹر طاہر القادری نے غیر ملکی طیارے کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ طیارے میں ڈاکٹر طاہر القادری لاقانونیت کر رہے ہیں اور سڑکوں پر ان کے کارکن قانون میں ہاتھ میں لے رہے ہیں۔

اگر وہ پاکستان کے ہمدرد ہیں تو وہ سڑکوں پر ایسے حالات پیدا نہ کریں جس سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے۔ ہم پاکستان کو بڑے حادثے سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کوئی دہشتگردی کر جائے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاشوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔

ہم عوام کے جان و مال کا تحفظ چاہتے ہیں۔ اسلام ائیر پورٹ کے باہر کارکنوں کا ہجوم دندناتا پھر رہا تھا۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔ اس لئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسافروں کی حفاظت کیلئے طیارہ لاہور میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری آزاد شہری ہیں، انھیں قانون کا احترام کرنا چاہیے۔ طاہر القادری کو گھر منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔ طاہر القادری سے اپیل ہے کہ وہ طیارے سے باہر آ جائیں۔