اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، طاہرالقادری کے انقلاب مارچ میں رات بھر خوب میلا لگا رہا۔ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے اتوار اور پیر کی درمیانی شب یہاں خوب رونق میلا لگا رہا ۔جہاں اسٹیج سے مختلف دھنوں پرعلامہ طاہر القادری کی شان میں نغمے گونجتے رہے
تو وہاں پنڈال میں موجود کارکن دھمال ڈالتے رہے۔اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے بارودی دہشت گردی ختم کردی، ہم معاشی دہشت گردی ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا وہ مارشل لا کے حق میں نہیں اور جمہوریت پسند ہیں لیکن حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا جو ان کی جان لینا چاہتا اس کے لیے ان کا سینہ حاضر ہے ۔علامہ طاہر القادری نے حکومت کو مستعفی ہونے کیلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جو آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔