راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے جناح ہسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں کی عیادت کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پر ڈرامہ لگانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
طاہر القادری کی ہدایت پر اہلکاروں پر تشدد شرمناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کے سر پٹھے اور ٹانگیں مفلوج ہو گئیں۔ 100 سے زائد اہلکاروں کے بازو توڑ دیئے گئے۔ پولیس کو غنڈہ گرد اور بدمعاش کہنے والوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا۔
میڈیا نے عوام کو سچ دکھایا جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری جیسے لوگ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طاہر القادری پاکستان میں نئی طرز کی دہشتگردی متعارف کر وا رہے ہیں۔ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کرینگے۔