طاہر القادری کی رہائش سے بیریئر ہٹانے پر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں

Tahir-ul-Qadri,

Tahir-ul-Qadri,

لاہور (جیوڈیسک) طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ اُن کی وطن آمد کے اعلان سے حکمران بوکھلا گئے ہیں۔ رہائش گاہ، کے باہر رکھے بیرئیر ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کے دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان ساری رات جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس دوران ایک جانب سے پتھراؤ کے بعد پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کئے، جس کے بعد کشیدگی پیداہو گئی۔ ان جھڑپوں میں ایک پولیس افسر سمیت سات افرادزخمی ہوگئے،جبکہ دس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا موقف تھا کہ یہ کارروائی اہل علاقہ کے مطالبے پر کی گئی ہے، جنہیں رکاوٹوں سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پولیس کے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور سیکریٹریٹ کے گھیراؤ اور کارکنوں پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کی ہے۔