کراچی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے مسعود عثمانی نے کہا ہے کہ تاریخ ڈاکٹر طاہر القادری کانام محمدبن قاسم اورصلاح الدین ایوبی جیسی عظیم شخصیات کے طور پر شمار کرے گی۔وہ منہاج آفس میں ذمہ داران سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان نے قوم کوآئینی شعور دیا اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لئے آوازبلندکی توکرپٹ سیاستدان اور مفاد پرست علماء اکٹھے ہوگئے۔
مگرانہیں ماڈل ٹاؤن کے شہداء نظر نہیں آتے۔ شاہراہ دستورپر گرائی گئی لاشیں نظرنہیں آتیں۔ تیس ہزار گرفتار کارکنان نہ جانے انہیں کیوں نظرنہیں آتے، شاید انہوں نے خودغرضی کی عینک پہن رکھی ہے، لوگوں کو انصاف میسر نہیں، عزتیں پامال ہورہی ہیں ،انصاف نہ ملنے پر خودسوزیاں کی جارہی ہیں، مگر یہ قائدین خاموش ہیں، مگر قوم انکی بے حسی کومعاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو قتل کے الزام میں پھانسی ہوگئی تھی جبکہ نوازشریف، شہباز شریف اورانکے کرپٹ وزراء کے خلاف 14 افراد کی ایف آئی آرہے۔
، جنہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت پھانسی سے نہیں بچاسکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو اﷲ نے رسوا کردیا۔ حکومت اور اس کے گلے سڑے نظام کاپول بارش اور سیلاب نے کھول دیا ہے ۔اگرعوام کویونہی بے آسرا چھوڑا گیا تو اس سیلاب سے رائے ونڈکے محل ڈوب جائیں گے جنہیں بچانے والاکوئی بھی نہ ہوگا۔