طاہر القادری جوش خطابت میں ہوش کا دامن نہ چھوڑیں: عابد حسین صدیقی

PPP

PPP

لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کولالمپور سے جاری ایک بیان میں عوامی تحریک کے رہنما کی طرف سے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانے بنانے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہر القادری جوش خطابت میں ہوش کا دامن نہ چھوڑیں آصف علی زرداری کے خدمات کا پورا ملک معترف ہے۔

پوری قوم اس بات کی گواہ ہے کہ کس مشکل حالات میں انہوں نے پانچ سال تک جمہوری رویوں کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے ان کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف ہیں۔

جعلی سروے کے ذریعہ شہبازشریف کو ملک کاسب سے موثر ایڈمنسٹریٹر ظاہر کیا جاتا رہا ہے لیکن اب ثابت ہوچکا ہے کہ وہ نااہل ایڈمنسٹریٹر ہیںانہوں نے کہاکہ شہبازشریف سیلاب زدگان کی امداد نہیں سیر سپاٹے کر رہے ہیں ،سیلاب متاثرین چیخ چیخ کر امداد کے لئے حکومتی نمائندوں کو بلا رہے ہیں مگروہ گھروں میں بیٹھے ہیں ،مسلم لیگ ن پنجاب میں گڈ گورنس کے بڑے دعوے کرتی ہے۔

وہ اب بتائے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے یہ اقدامات کیوں نہیں کرسکی،مسلم لیگ ن کی غفلت کی وجہ سے پنجاب کے عوام سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور ان کاگھر تباہ ہوئے ہیں اب صرف کمیٹیا ں بناکران متاثرین کی تسلی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔