طاہر القادری نے (ق) لیگ کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے (ق) لیگ کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی۔

گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ساجد نقوی‘ راجہ ندیم اور ساجد محمود بھٹی کے ہمراہ (ق) لیگ پنجاب کی قیادت سے ملاقات کی۔

خرم نواز گنڈا پور نے دھرنے میں شرکت کیلئے دعوت نامے کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ایک پمفلٹ بھی پیش کیا۔