طاہر القادری کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ٹیلی فون

Tahir Qadri, Khurshid Shah

Tahir Qadri, Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کر کے اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اپنی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

طاہر القادری نے خورشید شاہ کو بتایا کہ وہ پیر کی صبح سات بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کی خواہش ہے کہ خورشید شاہ ان کے ساتھ شامل ہوں۔ خورشید شاہ نے کہا۔

کہ وہ اتوار کو ملک سے باہر جارہے ہیں اگر پاکستان میں ہوئے تو آئیں گے۔ خورشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ طاہر القادری کو پاکستان آنے دے۔ سید خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔