خوشاب (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ملک غلام محمد اعوان نے کہا ہے کہ ہماری قوم اب جاگ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب علامہ طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب برپا ہو جائے گا وہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے گیارہ مئی کو پاکستان کی تمام بیماریوں کی تشخیص کرکے ان کا علاج بھی بتا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی نظام غیر جمہو ری اور غیر آئینی ہے جو کرپشن اور لوٹ مار کی بیساکھیوں پر کھڑا ہے ہمیں اس کا مل جل کر خاتمہ کرنا ہو گا اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔