راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری آج لندن سے دبئی روانہ ہوں گے ، کل صبح اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے وطن واپسی کیلئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ طاہر القادری لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کی پرواز بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیر صبح ساڑھے سات بجے پہنچے گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد اور مختلف سیاسی تنظمیں ان کا استقبال کریں گی ۔ اسلام آباد سے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ان کا قافلہ زمینی راستے کے ذریعے لاہور پہنچے گا۔