طاہر القادری سے ملاقات کے بعد ق لیگ نے سیاسی اتحاد کیلئے میٹنگ بلالی

PML-Q

PML-Q

لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادی سے ملاقات کے بعد ق لیگ نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے لیے جمعرات کو میٹنگ بلا لی۔ چوہدری شجاعت کہتے ہیں یہ اتحاد نہیں جہاد ہو گا۔ جو آئین کی پامالی کرنے والوں کے خلاف ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہ نما لاہور میں منہاج القر آن سیکریٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہے۔

کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جماعتیں الائنس میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر حملے سے حکومت کی ترجیحات سامنے آگئی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کسی کے خلاف کوئی الائنس نہیں بنایا جارہا ہے۔