لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ماڈل ٹاؤن سے انقلاب مارچ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کا مقصد غربت کا مکمل خاتمہ، ملک کے مظلوم ،محکوم اور مجبور عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانا ہیں۔
لاہور کے ماڈل ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب اللہ کی تائید اور عوامی جدوجہد سے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ جمہوریت کی بحالی کانام ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب کا مقصد غربت کا مکمل خاتمہ ہے۔