طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے بیرون ملک سفر کی خبریں سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ طاہر القادری کو بیرون ملک جانے کی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔

سابق وزیر قانون راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے خلاف مقدمات ابھی زیر تفتیش مراحل میں ہیں اور صرف ایف آئی آر کے اندراج کی بنیاد پر کسی کو بیرون ملک جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔

طاہر القادری پہلے بھی محرم اور عید میلا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر بیرون ملک جاتے ہیں۔ رانا ثنا ءاللہ نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔