لاہور (جیوڈیسک) ہاکی سٹیڈیم میں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے نزدیک آئین اور قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہر محب وطن شہری پریشان ہے ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور طاہر القادری قرآن پاک اٹھا کر عوام کو سڑکوں پر آنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ فوج ضرب عضب میں قیمتی جانوں کی قربانی دے رہی ہے اور دوسری جانب عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
قوم طاہر لقادری کی ذہنی حالت کا جائزہ لے طاہر القادری کس کی شہ پر دستور کو تہہ وبالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے نہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی مشترکہ تفتیشی ٹیم سے ملے۔ جانے کونسا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔