طاہر القادری شمالی وزیرستان آپریشن کیخلاف سازش کر رہے ہیں: پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری دہشتگردی کیخلاف جنگ سے قوم کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری شمالی وزیرستان آپریشن اور جمہوریت کیخلاف سازش کر رہے ہیں اور دہشتگردوں کے لئے سازگار فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں۔

لیکن طاہر القادری گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری پنجاب بینک میں لوٹ مار پر خاموش رہے کیونکہ پنجاب بینک اور این آئی سی ایل لوٹنے والے طاہر القادری کے اتحادی تھے۔