اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری نے کرنسی نوٹوں پر ”گو نواز گو” لکھنے کی مہم ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر ایس ایم ایس، ای میل اور ہر ٹویٹ پر ”گو نواز گو” لکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی دو شوگر ملیں بچانے کیلئے اٹھارہ ہزاری بند کو تاخیر سے توڑا گیا جس سے لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے قانون کی پاسداری کا ثبوت دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو ملزم تسلیم کیا ہے۔
سیشن کورٹ کے فیصلے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں خاندانی بادشاہت ہے۔ پمز کے چئیرمین بھی (ن) لیگ کے گلو بٹ ہیں۔