اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے بارہ اکتوبر کو فیصل آباد اور انیس اکتوبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں مینار پاکستان کا جلسہ دمادم مست قلندر والا جلسہ ہو گا، شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک دو بڑے جلسے کرے گی۔
فیصل آباد کا جلسہ لاہور جلسے کی بنیاد اور مینار پاکستان کا جلسہ دمادم مست قلندر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے مزدور اور غریب عوام انقلاب کیلئے باہر نکل آئیں۔
انہوں نے لاہور کے شہریوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انیس اکتوبر کے جلسے کیلئے تیار رہیں، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پچاس دن سے جاری دھرنے نے دنیا میں طویل دھرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔