طاہر القادری کو پاکستان آمد پر شدید سیکورٹی خدشات، خفیہ اداروں کی رپورٹ

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد ائر پورٹ پر آمد خطرے سے خالی نہیں ہے۔ خفیہ اداروں نے طاہر القادری کو درپیش سیکورٹی خدشات سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ کا اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر خطرناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کارکنوں کو طاہر القادری کے استقبال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

پولیس نے منہاج القرآن کی مقامی قیادت کو سیکورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس رینجرز کیساتھ مشترکہ طور پر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہو گی۔

جڑواں شہروں کے دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار ایکسپریس وے پر تعینات ہونگے جبکہ ائر پورٹ آنے والے راستوں کو سیل کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔