اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طاہر القادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کا رکارڈ مرتب کر لیا۔ 2004 میں طاہر القادری نے 99 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کیے گئے ریکارڈ کے مطابق طاہر القادری کا 2004 میں بینک بیلنس 33 ہزار، 85 لاکھ کا گھر اور پلاٹ تھے اور انہوں نے 99 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے تھے۔
اس وقت کے ریکارڈ کے مطابق طاہر القادری کی ملک سے باہر کوئی جائیداد تھی اور نہ کوئی ذاتی گاڑی۔
سال 2010 میں عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت 3 لاکھ 38 ہزار روپے تھی جبکہ آمدن ایک لاکھ 60 ہزار اور اخراجات دو لاکھ سے زائد تھے۔