اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ پر کوئی تحریر لکھنے کے خلاف باقاعدہ قانون موجود ہے۔
قانون کی نظر میں تحریر شدہ نوٹ جعلی تصور ہوتا ہے۔ تحریر شدہ نوٹ بینک میں جمع نہیں ہو سکے گا اور ایسے کرنسی نوٹ کی حیثیت صفر ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹ پر لکھنا جرم ہے۔
طاہر القادری جرم کا ارتکاب کرانا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری بینکوں سے اپنے کروڑوں روپے نکلوا کر ان پر تحریر لکھیں۔ تحریر شدہ اپنے نوٹوں کو دوبارہ بینکوں میں جمع کرائیں اور اپنے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کریں۔