کراچی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے قصاص و سالمیت پاکستان تحریک کے سلسلے میں کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تین ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کے دوران اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ممبئی پہنچنے پر فائرنگ ک وجہ سے مجھے بلٹ پروف گاڑی دی گئی تھی۔ بھارت کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے میری سیکیورٹی کا بندوبست کیا تھا جس پر ایک لفظ شکریہ ادا کیا۔
قائد عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ تین ستمبرکی دعوت دینے تحریک انصاف کا وفد آ رہا ہے۔ ہم تحریک انصاف کیساتھ تعاون کریں گے۔