طاہر القادری سے متعلق صحافی کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ برہم

Office Foreign

Office Foreign

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری سے متعلق سوال نہ پوچھا جائے. دفتر خارجہ سیاسی تقریر کی جگہ نہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ایک کینیڈین شہری جو پاکستان آیا۔

اور امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر پروازوں کی منسوخی اور منزل کی تبدیلی کا باعث بنا تو ترجمان نے برہم ہو کر کہا کہ اس طرح کی زبان استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔