کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے محاصرے پر الطاف حسین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ طاقت کے بےدریغ استعمال سے ہمیشہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لیے تمام معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن رونماہواجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔