اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ محمد طاہر القادری 23 جون کو پاکستان آ تو اپنی مرضی سے رہے ہیں مگر کینیڈا قانون کی مرضی کے مطابق ہو گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشیدنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے گزشتہ دورہ اسلام آبادکے دوران جو کنٹینرشو کیا تھا اس کی تشہیر پر ایک ارب روپے سے زائدرقم خرچ کی تھی۔
مگران کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری محکمہ جات میں جمع کرائے گئے اعداد وشمار میں اپنی جماعت کے خزانے میں اتنی بڑی رقم کی موجودگی ظاہرنہ کی، اب انھیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ اپنے کنٹینر شو کے لیے اربوں روپے کہاں سے لائے تھے۔