لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچ گئے، خواتین اور بچوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود ہے۔
پی اے ٹی چیف علامہ طاہر القادری کو جناح اسپتال سے سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن میں قائم پارٹی سیکریٹریٹ پہنچایا گیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے جمع تھی، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد اپنے قائد کو خوش آمدید کہنے موجود تھے۔
ادارہ منہاج القرآن کے باہر جمع پی اے ٹی کے کارکنوں میں جوش خروش دیدنی تھا، ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے کارکن، نعرے لگاتی اور تالیاں بجاتی خواتین بھی اپنے قائد کا استقبال کرنے موجود تھیں۔