لاہور (جیوڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمے داری عائد نہیں کی گئی، طاہر القادری انصاف کے حصول کے لیے عدالت جائیں کیونکہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے انہیں انصاف ملے گا۔
حکومت پنجاب نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا طاہر القادری کی اے پی سی نے سیاسی اعلامیہ جاری کیا تھا، طاہر القادری نے آصف زرداری سے بھی 2012 میں استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا طاہر القادری دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عام انتخابات جولائی میں ہوں گے۔