اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری احتجاج کرتے کرتے کرکٹ کھیلنے لگے دھرنے کے اسٹیج کو پچ بنا لیا اور شروع کر دی۔ انقلابی کرکٹ کارکنوں نے گیند پھینکی لیکن شاٹ زور دار نہ لگ سکا۔ طاہرالقادری نے دوبارہ رسک نہ لیا۔ گیند کارکنوں سے اپنے ہاتھ میں لے لی۔
پہلی گیند ہوا میں اچھالی لیکن اندازے کی چوک ہو گئی لہذا خود ہی کیچ کر لی۔ دوسری بار ذرا دھیان سے گیند اچھالی اور پھر اپنی ہی گیند پر زوردار چھکا دے مارا۔ ڈی چوک میں طاہرالقادری اور عمران خان کے دھرنے ساتھ ساتھ ہیں لگتا ہے کپتان کی صحبت رنگ لا رہی ہے مگر قادری صاحب کرکٹ میں بھی کسی پراعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
بیٹ بال چاہے کسی کا بھی ہو بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ خود ہی کریں گے۔