لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری آج اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی اسلام آباد کے بجائے لاہور آمد اور ان کا استقبالیہ جلوس منسوخ ہونے کے باعث دیگر شیڈول بھی تبدیل ہو گیا ہے۔ جس کے باعث آج گجرات اور پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے جلسے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفود کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جس کے بعد وہ آج شام اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔