طاہرالقادری کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی: فیاض بشیر

Tahir Ul Qadri

Tahir Ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا ہے کہ کرپشن، فحاشی، عریانی، لا قانونیت اور شراب نوشی کی انتہا نے انگریز کے نظام کو بے نقاب کر دیا، معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے صرف نظام محمدی ہی واحد راستہ ہے، جسے نافذ کرنے کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے جو بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

پاکستان عوامی تحریک مریدکے کے سربراہ سابق سٹی ناظم رانا محمد جمیل، منہاج القرآن کے رہنماؤں محمد اظہر مصطفوی، سید شعیب شیرازی، کاشف فاروق وڑائچ کے زیر اہتمام اظہار تشکر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فیاض نے کہا کہ طاہرالقادری کی کوشش سے انقلاب قریب پہنچ چکا ہے۔