کراچی (جیوڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف طاہر القادری کی جد وجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
کراچی میں افطار پارٹی سے خطاب میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کو سب سے زیادہ خطرہ انتہا پسندی اور کالعدم تنظیموں کی کارروائیوں سے ہے، تمام پاکستانیوں کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی ہرسطح پر حمایت کرنی چاہیے۔