لاہور (جیوڈیسک) انقلاب آج مینار پاکستان کا رخ کرے گا ، عوامی تحریک نے مینار پاکستان پر اپنے ہی دسمبر 2012 کے جلسے کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں کر لیں۔ فیصل آباد کے بعد اب عوامی تحریک کی قیادت نے لاہور کا رخ کر لیا ہے۔
مینار پاکستان پر طاہر القادری کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ، سٹیج بنا لیا گیا اور کرسیاں بھی لگالی گئی ہیں۔ پولیس کے ساتھ عوامی تحریک کے رضاکار بھی سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔
جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے پانچ دروازے ہوں گے ۔ جلسے کے اختتام پر خارجی راستوں کی تعدد بڑھا دی جائے گی۔ جلسے سے طاہر القادری ، مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما خطاب کریں گے۔