لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری کی رپورٹس کو امریکی و پاکستانی معالجین نے غیرتسلی بخش قرار دے دیا، علاج کے لیے کل امریکا روانہ ہوں گے ، عوامی تحریک کا پچیس دسمبر کو مزار قائد پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے۔
سربراہ عوامی تحریک کل صبح چھ بجے لاہور سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔
دوسری طرف عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق پچیس دسمبر کو مزار قائد پر ہونے والے جلسہ طاہر القادری نے ملتوی کر دیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔