لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے ٹویٹر کے ذریعے انتشار پھیلانے والے پیغامات دیئے۔
پنجاب کے نئے نویلے وزیر قانون رانا مشہود کا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے پاکستان کی ساکھ پر دھبہ لگا دیا اور شمالی وزیرستان آپریشن کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
رانا مشہود عوامی تحریک پر گرجتے برستے رہے تو اپوزیشن اراکین اسمبلی نے حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس کے دوران بیالیس مطالبات زر کی منظوری بھی دی گئی۔