طاہر القادری نے نہایت خطرناک اعلانات کیے ہیں، خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلانات کیے ہیں، ملک میں تصادم کی فضا بنتی جا رہی ہے۔ حالات کی سنگینی سے لگتا ہے کہ پورا نظام ہی ختم نہ ہو جائے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کے حالات خطر ناک ہوتے جا رہے ہیں۔ موجودہ صورت حال سے زیادہ خطرہ ان جماعتوں کو ہے جنہوں نے جمہوریت کی بقا کے لیے اپنے لیڈرز تک کی قربانی دی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے اعلانات کے بعد ملک میں خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کو اس صورت حال میں ہائی الرٹ ہونا ہوگا۔ قائد حذب اختلاف نے کہا کہ اگر اس وقت ملک میں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار احتجاج کرنے والی جماعتیں ہوں گی۔ دنیا میں جہاں بھی اس قسم کی پر تشدد تحریکیں چلیں ،نقصان ملک و قوم ہی کا ہوا۔