گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، طاہرالقادری نے اپنے پیرو کاروں کو بغاوت پر اکسایا اور ان کی ہٹ دھرمی نے ماڈل ٹاؤن کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باؤ فیض الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پہلے دن سے ہی فساد اور انتشار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، طاہرالقادری کو چاہئے کہ اپنے مریدوں کو قانون کی خلاف ورزی کی ترغیب نہ دیں تاکہ آئندہ کسی ایسے المناک حادثے کی نوبت نہ آئے۔