اسلام آباد(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مظاہرین اور پولیس میں لڑائی کی خبریں مل رہی ہیں، آگے جانے والے کارکن پر امن رہیں۔
اگر پولیس کچھ نہیں کر رہی تو آپ بھی پر امن رہیں، ایسی کوئی حرکت نہ کی جائےجس سے لڑائی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی پر امن تھے اور آئندہ بھی پر امن رہیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری اپنے کارکنوں سے کہیں کہ پر امن رہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون میں پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ایک بار پھر ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، مظاہرین وفاقی سیکرٹریٹ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور منسٹرز ہاؤسز کی جانب پیش قدمی شروع کر دی تاہم پاک فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین کو واپس پیچھے بھیج دیا۔