لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے کارکنوں نے پنجاب پولیس پر تشدد کیا، اور سماجی ویب سائٹ کے ذریعے انتشار انگیز پیغامات دئیے۔
لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر قادری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی۔ رانا مشہود نے ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کی بھی عیادت کریں جوان کے کارکنوں کی بربریت کا نشانہ بنے۔