لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر لاہور میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الطاف حسین نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ طاہرہ آصف کی زندگی کے لئے دعا کریں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طاہرہ آصف کو متعدد گولیاں لگی ہیں اور وہ شیخ زید اسپتال میں موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ وہ خود بھی اللہ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ طاہرہ آصف کو زندگی دے اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔