لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے گھر دعائے مغفرت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طاہرہ آصف بہادر خاتون تھیں، انہوں نے جان دے دی مگر تحریک کو نہیں چھوڑا۔
وہ شہید بیداری پنجاب تھیں۔ طاہرہ آصف کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ طاہرہ آصف کے انتقال پر ہرایک غم زدہ ہے، اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف کوجنت عطا فرمائے۔
الطاف حسین نے کہا کہ طاہرہ آصف کو غریب طبقے کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا، انہوں نے کہا طاہرہ آصف کے قاتلوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔