طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ کا بچی کو سویٹ ہومز بھیجنے کا حکم

Taiba

Taiba

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے معصوم طیبہ کو سویٹ ہومز بھیجنے کا حکم دیا ہے ، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے یہ ریمارکس دیئے کہ جب تک بچی کے اصل والدین کے حوالے سے تمام حقائق منظر عام پر نہیں آجاتے اس وقت تک بچی سویٹ ہومز میں رہے گی۔

آج بھی کیس کی سماعت کے دوران بچی کے والد اعظم سے عدالت نے دریافت کیا کہ کیا اس نے اپنی بیٹی پر تشدد کرنے والے کو معاف کر دیا ہے جس پر اس نے جواب دیا کہ اسے اس بات کا علم نہیں کیونکہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اس سے کاغذ پردستخط کروا لئے تھے لیکن کاغذ پر کیا تحریر تھا اسے اس بات کا علم نہیں۔

وکیل نے اس سے کہا تھا کہ کاغذ پر دستخط کر دیں بچی آپ کو مل جائے گی، چیف جسٹس نے اعظم سے استفسار کیا کہ کیا اس نے بچی پر تشدد کی معافی دے دی ہے جس پر اعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتا کیونکہ اس نے صرف کاغذ پر انگوٹھے لگا دیئے تھے۔