تائیوان، ڈائریکٹر جیل کو یرغمال بنانے والے چھ قیدیوں کی خود کشی

Taiwan

Taiwan

تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان کی جیل میں ڈائریکٹر جیل خانہ جات کو یرغمال بنانے والے چھ قیدیوں نے خود کشی کر لی۔ تائیوان کے شہر کاؤ سوئنگ میں 6 مسلح قیدی جیل میں ملنے والی سہولیات سے ناخوش تھے۔

انھوں نے جیل ڈائریکٹر خانہ جات اور 2 گارڈز کو یرغمال بنالیا۔ انھوں نے اپنی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں رہا کرکے گاڑی دی جائے تاکہ وہ یہاں سے چلے جائیں۔

پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف موجود تھی۔ قیدیوں کے ساتھ چودہ گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا اور قیدیوں نے خود کشی کر لی۔ اس واقعہ میں یرغمالیوں کو کچھ نہیں ہوا۔